اسلام آباد (پی این آئی)کراچی میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریبوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا،کراچی میں آٹے اور چینی کے بعد دالوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ مسور کی دال 250 روپے کلو تو ماش کی دال 480 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے، ارہر کی دال 500 کا ہندسہ عبور کرکے 550 روپے کلو تک جا پہنچی۔ تاجر رہنماؤں نے کہاکہ قیمتوں کو چیک کرنے کا کوئی سسٹم نہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں دالوں کی قیمتوں میں اضافے سے دیہاڑی دار اور تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں