کراچی(آئی این پی)مہنگائی کے ستائے کراچی کے شہریوں کو صرف دو روپے میں سستی روٹی فراہمی کے گورنر سندھ سستے تندور لگانے کے منصوبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گزشتہ دنوں مہنگائی کے مارے عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کراچی میں عوام کو 2 روپے میں سستی روٹی فراہم کرنے اور اس سلسلے میں شہر بھر میں تندور لگانے کا اعلان کیا تھا اور اب اس منصوبے میں بڑی پیش رفت سامنے ا?ئی ہے۔
گورنر سندھ نے اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر 48 دکانیں کرائے پر حاصل کر لی ہیں جہاں شہریوں کو دو روپے میں روٹی فراہم کرنے کے لیے سستے تندور لگائے جائیں گے۔کامران ٹیسوری نے بتایا کہ انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ا?ٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان 48 دکانوں میں سے اگلے ہفتے تک 10 تندور لگا دیے جائیں گے جہاں بلا تفریق عوام کو دو روپے میں روٹی کی فروخت شروع کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حالیہ کچھ ماہ میں عوام کی سہولت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں جن میں گورنر سندھ میں سحر وافطار کے ساتھ ہزاروں شہریوں میں راشن تقسیم مفت ا?ئی ٹی کورس کی ٹریننگ سمیت کئی اقدامات شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں