غیر ضروری اخراجات کم، قومی خزانے سے بچت کیسے کی جائے؟ ٹھوس تجاویز پیش کر دی گئیں

کراچی(آئی این پی)پاکستان ان دنوں شدید معاشی بحران سے دوچار ہے اس صورتحال میں پیپلز پارٹی ملک کے قومی خزانے کی بچت کے لیے اہم تجاویز دے دی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے ملک کو شدید مالی مشکلات سے نکالنے اور قومی خزانے کی بچت کے لیے اہم تجاویز دے دی ہیں جس میں صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سرکاری حکام کے غیر ضروری پروٹوکول ختم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ ہے صدر، وزیراعظم، وفاقی اور صوبائی وزرا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز غیر ضروری پروٹوکول ختم کریں اس کے ساتھ ہی بجلی اور پٹرول کے استعمال میں 50 فیصد کمی بھی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی ا?بادی کو ریلیف دینے کے لیے اشرافیہ اضافی بوجھ برداشت کرکے قربانی کی مثال قائم کرے۔ سرکاری دفاتر میں ایئرکنڈیشنز کا استعمال کم سے کم کیا جائے اور بجلی کی بچت کرکے کم یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کی مدد کی جائے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ 300 تک یونٹس استعمال کرنیوالے متوسط اورغریب طبقے کیلیے بجلی نرخوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close