لاہور (پی این آئی) عوام بجلی کا دوسرا جھٹکا برداشت کرنے کیلئے تیار ہو جائے، 5 روپے اضافے کے چند ہی دن بعد بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مزید اضافہ کرنے کی تیاریاں، فی یونٹ قیمت مزید 3 روپے بڑھائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو بجلی کا دوسرا جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے نرخ میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، اضافہ کے بعد بجلی کی اوسط قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہو جائے گی، اگر اس میں ٹیکسز بھی شامل کر لئے جائیں تو بجلی کا فی یونٹ ففٹی کراس کر کے 53 روپے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے بجلی 8 روپے فی یونٹ بڑھانے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی، چند روز قبل بجلی 4 روپے 96 پیسے مہنگی کی گئی، اب 3 روپے ایک پیسے یونٹ بڑھائی جائے گی، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر نیپرا کو بھجوائے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا سے منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیش جاری کیا جائے گا، حکومت کو رواں مالی سال میں 3 ہزار 495 ارب روپے ریونیو کی ضرورت ہے۔یہاں واضح رہے کہ نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف تقریباً 30 روپے مقرر کیا ہے، تاہم تمام چاجرز اور ٹیکسز شامل کرنے سے فی یونٹ بجلی کی قیمت کہیں زیادہ ہو گی۔ فی یونٹ بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے ہو جانے کے بعد ٹیکسز اور دیگر چارجز شامل کرنے سے بجلی کا 1 یونٹ 50 روپے سے بھی زائد کی قیمت کا ہو جائے گا۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیے جانے کے بعد بتایا گیا ہے کہ اب انتہائی کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کیلئے تیار ہو جائیں۔بجلی مہنگی کیے جانے کے بعد انتہائی محدود بجلی کا استعمال کرنے والے صارفین کو بھی ہزاروں روپے کے بل ادا کرنا ہوں گے۔ 100 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 1800 روپے علاوہ ٹیکس، 200 یونٹس والے صارفین کا بل 4700 روپے علاوہ ٹیکس جبکہ 300 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 8 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہو گا۔ جبکہ ٹیکسز اور دیگر چارجز شامل کرنے سے بل مزید بڑھ جائیں گے۔یاد رہے نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد فی یونٹ 29 روپے 78پیسے کا ہوجائے گا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف کا تعین سال 2023-24 کیلئے کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بجلی کے بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں