کراچی (پی این آئی) مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت پر ایل پی جی انڈسٹریز نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 اگست سے شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی ہے، بلیک مارکیٹنگ کے باعث کراچی سے خیبر پختونخوا تک زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔عرفان کھوکھو نے بتایا کہ فی کلو نرخ 178روپے ہے لیکن 220 سے 350روپے کلو ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے جبکہ مقامی گیس کمپنی مقررہ قیمت سے 1لاکھ روپے زائد قیمت فی ٹن ایل پی جی فروخت کر رہی ہے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی سالانہ کھپت 18لاکھ ٹن ہے، 40فیصد مقامی پیداوار سے پورا ہوتا ہے، مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت پر گیس کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں