کراچی(پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا گیا۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1542 روپے اضافے سے 191100 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کمی کے بعد 1966 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں