اسلام آباد(پی این آئی) بجلی کے بلوں میں اب ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے بل میں 35 روپے ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، یہ سفارش سینیٹ کمیٹی نے کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں