آٹے اور چینی کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں

کراچی (پی این آئی) سندھ میں آٹے اور چینی کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، صوبے میں چینی کی ریٹیل قیمت 150 روپے پر پہنچ گئی۔

سندھ میں چکی کا آٹا قیمتیں بڑھنے کے بعد 180 روپے فی کلو کے ریٹ پر پہنچ گیا، ہول سیل مارکیٹ میں چینی 140 روپے پر فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار روپے کا ہو گیا ہےہول سیلرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں مانگ زیادہ، سپلائی کم دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close