اسلام آباد (پی این آئی) انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز کے دوران ڈالر ایک روپے74 پیسےمہنگا ہو کر 281 روپےکا ہوا اور بعد ازاں ایک روپیہ 99 پیسے اضافے سے 281 روپے 25 پیسےکا ہوگیا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 287 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 2 روپے اضافےکے بعد 286 روپے تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں