اسلام آباد(پی این آئی) ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی مزید 1 روپے 89 پیسے اور کے الیکٹرک صارفین کیلئے 2 رو پے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، نیپرا درخواست پر 26 جولائی کو سماعت کرے گی۔ حکام کے مطابق گزشتہ ماہ 13 ارب 32 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 125 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔
درخواست کے مطابق ڈیزل سے فی یونٹ 30 روپے 45 پیسے ، فرنس آئل سے 26 روپے 9 پیسے اور ایل این جی سے 24 روپے 7 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں