اور اب پاکستان میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ ۔۔۔۔

اسلام آباد(آئی این پی)آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیئرمین آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی کو احتجاجی مراسلہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ قیمتوں میں غیرمنصفانہ کمی سے صنعت کیلئے انوینٹری میں 11ارب کا نقصان ہوا جو کہ پہلے سے تباہ حال تیل کی صنعت کو شدید متاثر کرے گا۔

مراسلہ کے مطابق قیمتوں کا تعین فوری درست نہ ہوا تو بلاتعطل ایندھن سپلائی نہیں کر سکیں گے سپلائی چین کے کسی بھی چیلنج سے بچنے کیلئے اوگرا فوری کارروائی کرے۔تیل کمپنیوں نیڈیزل کی قیمت میں کمی کی مخالفت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل قیمتوں میں کمی کا فیصلہ واپس لیا جائے کیونکہ قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باوجود ڈیزل سستا کیا گیا۔اوسی اے سی کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیوی میں کمی اور صارفین پر بوجھ منتقل نہیں کیا ڈیزل کی قیمت میں کمی یکطرفہ اورغیرمنصفانہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close