اسلام آباد( پی این آئی) پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ ٹیکسوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستان میں پٹرول کی خالص قیمت 161 روپے فی لٹر بنتی ہے جس پر 91 روپے 36پیسے کے مجموعی ٹیکس عائد ہیں۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت 166روپے فی لٹر بنتی ہے جس پر87روپے 49پیسے مجموعی ٹیکس لیا جارہا ہے۔
دستاویزات کے مطابق پٹرول پر ریفائن کے بعد 71روپے 83پیسے فی لٹر ٹیکس عائد ہے جب کہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 181روپے 70 پیسے فی لٹر ہے۔ریفائن سے پہلے پٹرول پر 19روپے 53پیسے فی لٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔اسی طرح ریفائن کے بعد ڈیزل پر 67روپے 96پیسے فی لٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 190روپے 21پیسے فی لٹر ہے۔ریفائن سے پہلے ڈیزل پر بھی 19روپے 53پیسے فی لٹر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں