ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ، کسان کروڑ پتی بن گیا

بھارت (پی این آئی)حالیہ دنوں میں بھارت میں ٹماٹروں کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا جس سے ایک کسان دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی بن گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پوُنے کا ایک کسان تکارام بھاگوجی اور اس کے خاندان والوں نے ایک مہینے میں 13 ہزار کریٹ ٹماٹر بیچ کر ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے کما لیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close