اسلام آباد(پی این آئی) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں