آٹے کا 20کلو کا تھیلا مزید 300روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 300روپے تک مہنگا ہو گیا۔ادارہ شماریات کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ خضدار میں ایک ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 300روپے تک مہنگا ہوا۔

کراچی میں 20کلو آٹے کا تھیلا 3200روپے کا ہو گیا،ایک ہفتے میں کراچی میں 20کلو آٹے کا تھیلا 200روپے تک مہنگا ہوا،حیدرآباد میں 20کلو آٹے کا تھیلا 3040روپے تک ہے۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 106.67روپے تک مہنگا ہوا،راولپنڈی میں آٹے کا تھیلا 133اور گوجرانوالہ میں 27روپے تک مہنگا ہوا، سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 200اور لاہور میں 100روپے تک مہنگا ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close