عوام کیلئے بُری خبر، دالوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں

لاہور ( پی این آئی) ملک میں آٹے اور چینی کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں دالیں بھی مہنگفی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق دال چنا اوپن مارکیٹ سے فی کلو 15 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی ہے، دال مسور کی قیمت میں اوپن مارکیٹ سے 11 روپے 69 پیسے اضافہ ہوچکا ہے اسی طرح سفید چنا کی فی کلو قیمت 395 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں سفید چنے 384 روپے 47 پیسے فی کلو کی قیمت میں فروخت ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے کئی شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جارری ہے، جس کے نتیجے میں کراچی میں ہول سیل میں چینی کی قیمت 137 روپے کلو ہوچکی ہے، کوئٹہ میں ایک کلو چینی 10 روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 150 روپے کردی گئی ہے جب کہ پشاور میں ایک کلو چینی 135 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں گندم کی قیمت میں 4 سے 5 روپے فی کلو کمی ہوئی اور نئی قیمت کم ہوکر 129 روپے ہوچکی ہے تاہم اس کے باوجود شہر میں آٹا مزید مہنگا کردیا گیا ہے جب کہ لاہور میں بھی آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 2 ہزار 850 روپے ہوچکی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 30 اور پراٹھے کی قیمت 60 روپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا، ایک ہفتہ میں تیسری مرتبہ آٹے کی قیمت بڑھنے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے 20 جولائی سے روٹی اور نان کی قیمت میں پانچ پانچ روپے اضافہ کا اعلان کیا ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور محکمہ فوڈ آٹا کی قیمت کنٹرول کرنے میں مکمل بے بس ہوچکی ہے، 20 جولائی سے سرخ آٹے کی پتیری روٹی کی نئی قیمت 25 روپے جبکہ خمیری سفید آٹے کی روٹی کی نئی قیمت 30 روپے نان اضافہ سے 35روپے اور پراٹھہ 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں