چکن سستا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 5 روپے سستا ہو گیا ہے۔ مرغی کا گوشت 5 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 603 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 387 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 402 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں