برائلر کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی

لاہور(پی این آئی)برائلر کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی۔۔ چکن کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7روپے فی کلو کمی ہوئی،مارکیٹ کمیٹی کی جانب سےگوشت کی سرکاری قیمت 608روپےکلومقرر کی گئی ہے،زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ390روپےفی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کاپرچون ریٹ405روپےفی کلوجاری کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا،فارمی انڈوں کا 251 روپے فی درجن ریٹ مقرر کیا گیا ہے،انڈوں کی پیٹی 7410 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close