آٹے کا 20کلو کا تھیلا مزید مہنگا ہوگیا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 50 روپے مزید مہنگا ہو گیا۔آٹا پہلے کیا کم مہنگا تھا کہ ریٹ میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

لاہور میں 20 کلو آٹے کی تھیلے کا ایکس مل ریٹ 2850 روپے ہے جبکہ پرچون میں 2900 روپے کے ریٹ پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2800 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا، آٹے کی قیمت رواں مئی میں بڑھائی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close