اسلام آباد (پی این آئی) عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی، حکومت کا پیٹرول قیمتوں میں کمی کا اعلان۔۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کردیا گیا ، پٹرول 262 روپے سے کم ہو کر 253 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں