ٹماٹر کی اونچی چھلانگ، فی کلو قیمت کتنی ہو گئی؟

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں میں ٹماٹر نے اونچی چھلانگ لگائی ہے اور اس کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔۔۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 160 روپے ہو گئی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ دو روز قبل کراچی میں ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے لیکن اب اچانک اس کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close