سونا ایک دن میں فی تولہ6500روپے مہنگا ہوگیا، خریداروں کیلئے بُری خبر

کراچی(پی ان آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، ملک میں فی تولہ سونے کا بھائو 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔

 

 

 

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھائو5574 روپے اضافے سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کا بھائو 1959 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close