چینی کی قیمت کو پھر پر لگ گئے

اسلام آباد(پی این آئی) کراچی میں شوگرمافیا پھر سرگرم ہوگئے،ہول سیل کی سطح پر چینی کی ایک بار پھر 4 روپے مہنگی ہونے کی بعد 135 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ہول سیلرز نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار شوگر ملرز کو قرار دیدیا،ہول سیلر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ ملز مالکان اپنی مرضی کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی قیمت کا تعین کرتے ہیں،شوگر مافیا کے آگے حکومت کمزور ہے، حکومت کو چاہیے شوگر ملز سے قیمتوں میں اضافے کا جواب طلب کرے۔ 

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر شہری بھی پھٹ پڑے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی ذمہ دار حکومت ہے، منافع خوروں کو لگام دینے والا کوئی نہیں ہے۔ہول سیلرز کا کہنا ہے اگر مافیا کے گرد گھیرا تنگ نہ کیا گیا تو آٹا ، گھی تیل سمیت ہر چیز پر مافیا قابض ہوجائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close