ملکی خزانہ لبالب بھر گیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تاز ہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے

اسلام آباد(پی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے میں 9.3 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

 

 

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 جولائی تک 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.13 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.52 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.17 کروڑ اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 2، متحدہ عرب امارات سے ایک اور آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں ، رواں ہفتے موصول ہونے والی یہ رقوم 14 جولائی کے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار کا حصہ ہونگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں