روپے کے مقابلے میں ڈالر کا زوال جاری، ڈالر کتنے روپے تک آ گیا؟

کراچی (پی این آئی) آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے سٹاف لیول ایگریمنٹ کے بعد انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔ آج جمعرات کے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالرکا بھاؤ 3 روپے 48 پیسےکم ہو کر 274 روپے ہو گیا، بعدازاں ڈالر 275 روپے پر آ گیا۔۔۔۔ کرنسی مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر ایک روپیہ 9 پیسے سستا ہونےکے بعد277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔۔۔۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرز قرض پروگرام منظور کرلیا ہے، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائے معاہدے کی منظوری دی ہے جس کے بعد فوری طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط پاکستان کو جاری کردی جائےگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close