سونا فی تولہ کتنا سستا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر قیمت کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں سونے کے بھائو میں 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1946 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قدر میں 500 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 20400 روپے ہو گئی ہے۔ادھر دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی تنزلی کے بعد 174897 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 70 روپے اور 60 روپے کا اضافہ دیکھا گیااور قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں