سریے کی فی ٹن قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

لاہور (پی این آئی) سریے کی فی ٹن قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔۔ بلند ترین سطح پر پہنچنے والی سٹیل کی قیمت بھی نیچے آنے لگی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریے کی قیمتیں فی ٹن 130 امریکی ڈالر تک گر گئی ہیں۔

 

 

 

 

بین الاقوامی مارکیٹ کے زیراثر مقامی سٹیل اور لوہے کی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سریے اور لوہے کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے فی ٹن کمی ہو گئی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ جی پی اور سی آر سی کی قیمتوں میں تقریبا 30 ہزار روپے فی ٹن کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگا لوہا خریدنے والے تاجر لوہے کی قیمتوں میں اچانک کمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں