سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مزید ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر گرنے اور معاشی وکاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے ساتھ ہی سونے کی قیمتوں میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 500 روپے کم ہوگئی ۔

 

 

 

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی مارکیٹ میں استحکام آنے کے ساتھ ہی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 500 روپے گر گئی ہے۔قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں تین ہزار 858 روپے کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے کے ساتھ 1932 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔یاد رہے سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دئیے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت پہلے سے بہتر ہے،جلد مزید استحکام آئے گا۔سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کرا دئیے ہیں،اس سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کی طرف سے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی طرف جائیں گے،سعودی عرب مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

 

 

آنے والے دنوں میں مزید اچھی ڈیویلمپنٹ ہو گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔ قبل ازیں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر سے’’ ٹرپل سی‘‘ کردی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف، قوم ، حکومتی اتحادی جماعتوں اور پوری معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بحالی کی جانب یہ ایک اور مثبت خبر ہے۔ پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر سے’’ ٹرپل سی‘‘ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close