آٹے کا 20کلو کا تھیلا کتنا مہنگا ہوگیا؟ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بُری خبر

لاہور (پی این آئی) آٹا کا تھیلا 150 فیصد مہنگا ہو گیا، رمضان المبارک سے قبل 650 روپے میں ملنے والے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے تک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں آٹا مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر چکی، جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں 4800 روپے سے تجاوز کر گئی ہیں، 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کھلا سرخ آٹا 140 روپے اور سفید فائن آٹا 150 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، چکی آٹا 170 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی محدود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل 10 کلو سرکاری آٹے کا تھیلا 650 روپے میں مل جاتا تھا، جبکہ اب اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1500 روپے سے بھی زائد قیمت پر ملتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close