سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ملتے ہی ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر خزانہ کی جانب سے سعودی عرب سے دو ارب ڈالر قرض پاکستان منتقل ہونے کی خوشخبری سنائی تو ساتھ ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو اتو ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 281.50 روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا لیکن جیسے ہی وفاقی وزیر نے 2 ارب ڈالر سٹیٹ بینک منتقل ہونے کا اعلان کیا تو ڈالر نے واپسی کا سفر شروع کیا ۔ اس وقت تک ڈالر 1.45 روپے سستا ہونے کے بعد 278.35 روپے پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close