گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) معاشی سست روی اور بلند شرح سود کی وجہ سے گاڑیوں کی پیدوار میں 43 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے ۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیدوار کا مصطفی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس دوران انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال جولائی سے اپریل 1 لاکھ 37 ہزار گاڑیاں مینو فیکچر ہوئیں، ڈالر کی شارٹیج کے باعث گاڑیوں کے پارٹس درآمد نہیں کیئے جا سکے ، ہائی انٹرسٹ ریٹ کے باعث کار فنانسنگ میں کمی ہوئی، ڈیمانڈ گر گئی، مالی سال 2022 کے دوران تین لاکھ 17 ہزار گاڑیوں کی پیدوار ریکارڈ ہوئی تھی ،کار ، جیپ ، ایس یو ایز سمیت گزشتہ سال گاڑیوں کی مینوفیکچر نگ میں کمی ہوئی ، ہونڈا ، سوزوکی نے ڈیمانڈ اور پارٹس کی درآمد نہ ہونے کے باعث پلانٹ بند کیئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں