حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملکی معاشی اعشاریوں سے پریشان شہریوں پر حکومت نے ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین پر بجلی بم گراتے ہوئے فی یونٹ بجلی ایک روپے25پیسے مہنگی کر دی، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافہ جنوری تا مارچ2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافی وصولیاں جولائی،اگست،ستمبر کے بلز میں کی جائینگی،نیپرا کے فیصلے کے بعد بجلی صارفین پر 46 ارب 54 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close