سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی، فی تولہ مزید کتنا مہنگا ہو گیا؟

لاہور(پی این آئی)پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھائو 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 670 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close