کراچی (پی این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں آٹا ملک بھر میں سب سے مہنگا ، بیس کلو کا تھیلا تین ہزار روپے کا ہو گیا جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں قیمت2900 سے زیادہ ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے ستائیس سو روپے میں دستیاب ، ملتان اور گوجرانوالہ میں قیمت ستائیس سو تینتیس روپے ہوگئی۔پشاور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا ساڑھے ستائیس سو روپے میں بکنے لگا ، کوئٹہ میں بھی قیمت ستائیس سو روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں