پاکستان سٹاک ایکسچینج رواں ہفتے دنیا کی بہترین کارکردگی والی اسٹاک مارکیٹ بن گئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی دنیا میں سب سے بہتر رہی برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو کسی بھی دوسری اسٹاک مارکیٹ سے بہتر ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان کے یورو بانڈ کی مالیت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت آئی ایم ایف پاکستان کو 9 ماہ کے دوران 3 ارب ڈالر فاہم کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں