موٹرسائیکلوں اور گاڑیاں رکھنے والے افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )نیا مالی سال،گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹرانسفر،ٹوکن ٹیکس وصولی کا آغاز ،موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں کی ٹرانسفرفیس میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،امراء کی 2ہزار سی سی سے اوپر گاڑیوں کی رجسٹریشن میں بھی بڑا اضافہ ہوا،گاڑی کی اصل قیمت کی 6سے30فیصد تک رجسٹریشن فیس وصول کی جائیگی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر موٹرز لاہورچودھری آصف کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر فیس میں 20سال بعد اضافہ کیا گیا،

لگژری گاڑیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس کی 3 کٹیگریز بنائی گئیں،تین کٹیگریز میں اصل قیمت کا 6فیصد سے30فیصد تک عائد کیا گیا،8 یا زائد سیٹوں والی پرائیویٹ گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس سی سی کے حساب وصول ہو گا۔فائلر اور نان فائلر شہریوں کی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کر دیا گیا،موٹرسائیکل کی ٹرانسفرفیس 150سے بڑھ کر 500 روپے مقرر کر دی گئی،ایک ہزار سی سی گاڑی ،رکشہ کی ٹرانسفر فیس 1200سے بڑھ کر 2500 روپے مقرر کر دیا گیا،

1800سی سی گاڑی کی ٹرانسفر فیس 2000سے بڑھا کر5000روپے کر دی گئی۔ 1800سی سی سےزائدگاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 3000سے بڑھا کر 10 ہزار مقرر کر دی گئی،کمرشل گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس4ہزارسے بڑھا کر5 ہزار روپے کر دی گئی،1500سے2000سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس3فیصد سے کم کر کے 2فیصد کر دی گئی،فائلر کیلئے2000سے2500سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 6فیصدمقرر کیا گیا۔

نان فائلر کیلئے2000سے2500سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 18فیصدمقرر جبکہ فائلر کیلئے 2500سے3000سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 8فیصدمقرر کیا گیا ہے۔نان فا ئلر کیلئے 2500سے3000سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 24فیصد کر دیا گیا،فائلر کیلئے3000سے زائد سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 10فیصدمقرر کیا گیا،نان فائلر کیلئے3000سے زائد سی سی گاڑیوں کا ودہولڈنگ ٹیکس 20فیصد کر دیا گیا،ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافے سےبڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں لاکھوں روپے اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close