لاہور میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد

اسلام آباد(پی این آئی)  ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے بعد ضلعی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہاہے کہ پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے حادثات میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوتاہے، ان کا کہنا تھا انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ان احکامات پر عملدرآمد کرانے کے لئے بھرپور ایکشن لیاجائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے موٹر سائیکل سواروں سے ہیلمٹ پہننے کی اپیل بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close