انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، اب تک قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ تفصیلات آگئیں

کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعدڈالر 276.50 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔دووسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو انڈیکس 43 ہزار 553 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 23 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43 ہزار 575 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close