کراچی(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار روپے ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے ایک لاکھ 76 ہزار 612 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ ایک ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 928 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں