اسلام آباد(پی این آئی) اوپن مارکیٹ میں عملاً گندم کے ذخیرہ اندوزوں کاراج قائم ہو گیا۔ سرکاری مشینری سرکاری قیمتوں کااطلاق کرانےمیں ناکام ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت از خود بڑھا دی گئی۔ گندم 4700روپےفی من فروخت ہونےلگی۔
گندم کی فی من قیمت 700روپےبڑھ گئی۔ فی کلوآٹا137روپےمیں فروخت ہونےلگا۔ فلورمل نے بھی 20کلوآٹے کےتھیلاکی قیمت میں 100روپے اضافہ کر دیا۔20کلوآٹےکاتھیلا2650سےبڑھ کر2750روپےمیں فروخت ہونےلگا۔ مارکیٹ کے زرائع 20کلوآٹاکےتھیلاکی قیمت آئندہ دنوں مزیدبڑھ جانےکااندیشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں