ڈالر کی قیمت کو ریورس گئیر لگ گیا ، مسلسل دوسرے روز بھی ریکارڈ کمی

اسلام آباد (پی این آئی )انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدربتدریج بہتر ہو رہی ہے۔منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آ گئی اور کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 35 پیسے کمی ہوگئی۔انٹربینک میں اس وقت ایک ڈالر 273 روپے 64 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 27 جون کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ڈالر 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close