بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان

اسلام آباد(پی این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت ہوگا یا مرحلہ وار حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایک روپے فی یونٹ اضافے سے بھی صارفین پر 100ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے،

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل بجلی کی قیمت بڑھانا ضروری نہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ تین تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ خیال رہےکہ پاکستان کے قرض معاہدے کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائےگی۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک (1.1) ارب ڈالر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close