اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں ماہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر، یو اے ای سے ایک ارب ڈالر جولائی میں لینے ہیں، تقریباً 5.6 ارب ڈالرز جولائی کے مہینے میں آنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط کو اپنانا ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اندازاً 4 ارب ڈالر تک ہوتا نظر آرہا ہے، اسٹینڈ بائے معاہدے کی رقم نویں ریویو کے برابر یعنی 1.1 ارب ڈالر ہوگی۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پی آئی اے کو سالانہ 70 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر ایک انڈسٹریل زون بناسکتے ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اندازاً 3.5 سے 4 روپے فی یونٹ فرق پڑے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے نواز شریف اب الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی نئی حکومت آئے گی اس کے لیے دسمبر تک کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اب ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانے کی طرف توجہ دینا ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ میری ٹیم کے لوگ بھی کہتے تھے کہ لگتا ہے معاہدہ نہیں ہوگا لیکن میں کہتا تھا کہ معاہدہ ہوگا اور آخری ہفتے میں ہوگا۔ واضح رہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 18 سے 20 روپے کم ہونے کا دعویٰ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 سے 272 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے، مئی 2023 میں مہنگائی کی یہ شرح 38 فیصد پر تھی۔ایک بجے تک 100انڈیکس میں 2 ہزار 334 پوائٹس کا اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 270 اور272 پر آگئی۔ مزید برآں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چینی سفارتخانے کی ناظم الامور سے بھی ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان میں دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ریکارڈ مثبت آغاز ہوا،پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2231 ریکارڈ اضافے پر کھلی ہے۔ 100 انڈیکس 43 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے،100 انڈیکس 5 فیصد کی اضافی حد پر کاروبار ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آج کا دن 100 انڈیکس کے ریکارڈ ساز اضافے کا روز ہو سکتا ہے۔ اسی طرح آئی ایم ایف معاہدے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے لگیں وہاں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہو گیا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 285 روپے ہے۔جبکہ ماہر معاشیات عابد سلہری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں روپے کی قدر میں بہتری آئے گی،آئی ایم ایف معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ معاہدے کے بعد تیزی سے چیزیں معمول پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں