اسلام آباد (پی این آئی )آئی ایم ایف معاہدے کے اثرات پاکستانی معیشت پر ڈالر کی گرتی قدر اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی صورت میں دکھائی دینے لگے ہیں تاہم اسحاق ڈار نے دعویٰ کیاہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 سے 272 روپے تک آگیا ہے۔
AlhamdoLilah—Mubrook
1. CPI Inflation clocks in@29%:
As per the data released by PBS, CPI inflation for Jun’23 clocked-in at 29.4% compared to 38% YoY for May’23.2. PSX added 2,334 points in KSE100 index by 1pm.
3. Pak Rupee vs Dollar in open Market @270/272.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 3, 2023
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے جبکہ مئی 2023 میں یہ مہنگائی 38 فیصد پر تھی ، ایک بجے تک 100 انڈیکس میں 2334 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 270 سے 272 روپے پر آ گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں