انٹربینک میں ڈالر مزید کتنا سستا ہوگا؟ چئیرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستا ن نے بڑ ی پیشنگوئی کردی

کراچی (پی این آئی) چیئرمین ایکس چینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہناہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کے باعث ڈالر بیچنے کا رحجان بڑھ گیا، انٹربینک مارکیٹ کھلنے پر کل ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گی ۔چیئرمین ایکس چینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کاکہناہے کہ ایکسچینج کمپنیوں کے کائونٹر بند کر دیئے گئے ،ڈالر میں منتقل کیاگیا سرمایہ واپس آنا شروع ہو گیا،ملک بوستان نے کہاکہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپے کی قدر میں استحکام کے باعث ڈالر بیچنے کا رحجان بڑھ گیا،

ایکس چینج کمپنیوں کے پاس ڈالر خریدنے کیلئے سرمایہ ختم ہو گیا۔چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن کا مزید کہناتھا کہ 5روپے کمی کے بعد ڈالر280روپے پر خریداگیا،انٹربینک مارکیٹ کھلنے پر کل ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں