ڈالر کی قدر میں یکدم بڑی کمی ، روپیہ تگڑا ہونے لگا

کراچی (پی این آئی ) آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہونے کے مثبت اثرات پاکستانی معیشت پر بھی دکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں اچانک 5 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈالر 285 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔ اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی شدید تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کاروبار کو روکنا پڑ گیا ۔

سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو ا تو 100 انڈیکس میں دیکھتے ہی دیکھتے 2231 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ، 5 فیصد سے زائد اضافے پر مارکیٹ میں کاروبار کو ایک گھنٹے کیلئے روک دیا گیاہے ۔ معاشی ماہرین کا کہناہے کہ آج کے دن سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close