حکومت کا انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت نے فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس کی شرح میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔ نجی نیوز چینل کے مطابق سالانہ 24 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس میں 2.5 فیصد کا اضافہ کر کے 22.5 فیصد کر دیا گیا ہے، سالانہ 24 لاکھ آمدن پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا، بجٹ میں سالانہ 36 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس 25 فیصد سے بڑھا کر 27.5 فیصد کر دیا گیاہے۔

سالانہ 36 لاکھ روپے تک آمدن پر 4 لاکھ 35 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا، سالانہ 60 لاکھ سے زائد آمدن پر انکم ٹیکس 32.5 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا۔ سالانہ 60 لاکھ سے زائد آمدن پر 10 لاکھ 95 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close