اسلام آباد (پی این آئی ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری حکومت کو بھیجی یا نہیں ؟ ترجمان اوگرا نے بتا دیا ۔ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا ہے کہ ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کوئی سمری وفاقی حکومت کو نہیں بھیجی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔واضح رہے کہ یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ڈیزل کی قیمت 10 روپے لیٹر بڑھ سکتی ہے جبکہ آئل انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں