اسلام آباد (پی این آئی) وزارت خزانہ کی جانب سے بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے کے علاوہ پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے آفٹر شاکس آنے لگے، معاہدے کی شرائط کے تحت بجلی کے ریٹ میں مزید اضافے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔
بجلی اور گیس کے ریٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل بڑھانے ہوں گے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریبا 4 روپے فی یونٹ کا اضافہ متوقع ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ گیس مزید مہنگی کرنے سے متعلق فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔ اوگرا نے گیس کے ٹیرف میں 50 فیصد تک اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا رکھی ہے۔ حکومت کے پاس پیٹرول، ڈیزل پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی گنجائش موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں