اسلام آباد (پی این آئی ) قوم کو بڑی عید پر بڑی عیدی مل گئی۔
پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہو گیا اوراس معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کا یورو بانڈ کتنا مہنگا ہوا؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے بعد پاکستان کا یورو بانڈ مہنگا ہو گیا۔” جنگ ” کے مطابق اپریل 2024ء میں مدت پوری کرنے والے 1 ارب ڈالرز مالیت کے یورو بانڈ کا بھاؤ 16 سینٹ بڑھ کر 71 سینٹ ہو گیا۔ستمبر 2025ء میں مدت پوری کرنے والے 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے یورو بانڈ کا بھاؤ 13 سینٹ بڑھ کر 55 سینٹ ہو گیا۔اکتوبر 2022ء سے پاکستانی بانڈز کی قدر میں 70 سے 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں